پی ٹی آئی کی مصنوعی مقبولیت بھی ختم ہو چکی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیر حسین ڈوگر نے کہاہے کہ موجودہ حکومت بھارت کیساتھ معرکہ حق میں کامیابی کے بعدمعرکہ معاشی استحکام میں بھی کامیابی حاصل کررہی ہے- انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افوا ج نے بھارت کے چہرے سے میک اپ اتار دیا معرکہ حق ایک شاندار کامیابی تھی جس نے پاکستان کو دنیا کے سامنے سرخرو کیا۔پی ٹی آئی کی مصنوعی مقبولیت بھی ختم ہو چکی ہے اور مسلم لیگ ن نے ڈیڑھ برس میں اپنے کردار سے ثابت کیاہے کہ ملک اورقوم کی بہتری کے لیے عملی طور کام کرنے والی جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی صرف سڑکوں پر تماشے لگانے والی تھی جو اب نہیں رہی-ہم عوام کی خدمت اورحلقہ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کام کررہے ہیں جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیئے تھے ان کی بھی خدمت کررہے ہیں-انہوں نے کہاکہ سب پاکستانیوں کو پائیدار پاکستان میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، معرکہ تحقیق اور ترقی کے لیے بھرپور کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سویت یونین کے پاس اسلحہ اور فوج تھی مگر معیشت کمزور ہونے کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں