پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کی درخواست خارج

لاہور(بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی22مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست خارج کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنما اکمل باری کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے مقف اپنایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی 22مارچ کو آئین اور قانون کے مطابق مینار پاکستان گرائونڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، انتظامیہ کو جلسے کی اجازت کی درخواست دی مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی عدالت انتظامیہ کو پی ٹی آئی کو 22مارچ کے روز مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کا حکم دے۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے ہائیکورٹ درخواست متعلقہ کمیٹی کے سامنے دائر نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی ، عدالت نے درخواست گزار کو ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈرسل کمیٹی فیصلہ نہیں کرتی تو آپ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں