فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹان نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان جان بوجھ کر اسمبلی اجلاس میں ہلڑ بازی کر رہے ہیں عوام نے انہیں ملک وقوم کی ترقی کیلئے آگے بھیجا اسی اسمبلی میں قانون پاس ہوتے ہیں عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے لیکن حالیہ اجلاسوں کے دوران تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے جو بد تمیزی کی وہ قوم کے سامنے ہے مسلم لیگ(ن) کی قیادت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہے اس وقت ملک محاذ آرائی نہیں بلکہ اتحاد سے آگے جا سکتا ہے
