30

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ملک معاشی طور پر کمزور ہوا

چنیوٹ (نامہ نگار ) عمران خان نے ملک کو معاشی بدحالی کا شکار کردیا جعلی جمہوری نظام لانے والے پی ٹی آئی کے ٹولے نے ملک کے عوام کو مہنگائی بیروزگاری غربت اور دیگر مسائل سے دوچار کیا آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے عوام کو درپیش مسائل اور معاشی بحران سے نکالنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ کا عہدیداران سے تعارفی ملاقات سے خطاب فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد سید عنایت علی شاہ منعقد ہوا جس میں تمام ڈویژنل عہدیداران، ضلعی صدور،جنرل سیکرٹریرز، انفارمیشن سیکرٹریرز، سٹی صدور، سٹی جنرل سیکرٹریرز نے شرکت کی ضمنی اور آئندہ جنرل الیکشن کے حوالے سے سٹریٹیجی کی تیاری اور امیدواران کا چناؤ کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا اس موقع پر ضلعی صدر فیصل آباد چوہدری اعجاز احمد،جنرل سیکرٹری راے شاہجہان کھرل، رانا نعیم دستگیر سٹی صدر فیصل آبادشریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں