پی ٹی آئی5اگست کو بھی کچھ نہیں کرے گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی 5اگست کوبھی کچھ نہیں کرے گی پوری قوم 14اگست کو آ پریشن بنیا ن المرصوص اور معرکہ حق کی کامیابی کا جشن منائیگی۔عوام کیجزبہ قربانی اورافواج پاکستان کی جرآت و بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کی ضرورت ہے-ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی کے لیے سڑکوں پرتماشہ لگانا چاہتی ہے مگر9مئی کے واقعات میں ملنے والی سزا کے فیصلے بعدکوئی باہرنہیں نکلے گا-9 مئی کے تمام ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے جس کے بعد نا اہل ہونے والے ارکان اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن بھی ہوگاجس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوں گے-انہوں نے کہاکہ بانی کی مقبولیت اور قبولیت کا وقت ختم ہوگیاہے ان کی خواہش کانظام عدل اور سہولت کارنہیں رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں