پی ٹی آئیMNAعلی افضل ساہی اور MPAجنید افضل ساہی اشتہاری قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی افضل ساہی اور ان کے بھائی ایم پی اے جنید افضل ساہی کو اشتہاری قرار دیدیا’عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عدم پیشی پر دونوں بھائیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اے ٹی سی کے اسپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ مزید برآں عدالت نے دونوں بھائیوں کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ دونوں رہنما عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔ جائیداد کی تفصیلات 7جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں