ڈجکوٹ( نامہ نگار)پی پی 106کو فیصل آباد کا ترقی یافتہ حلقہ بنائیں گے ، سلطان علی خاں ۔ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 106 سلطان علی خاں نے کہا کہ تعمیر وترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی پی پی 106 کی پسماندگی برقرار ہے طریقہ تدریس اور کلرک بنانے والی تعلیم کا سلسلہ جاری ہے یہی وجہ ہے کہ ہم دنیا سے بہت پیچھے ہیں انہوں نے کہا کہ انشااللہ نوجوانوں کو آئی ٹی ایکسپرٹ بنانے کے لئے آئی ٹی کالجز قائم کریں گے تاکہ وہ سوفٹ وئیر میں جدید دنیا کے برابر آسکیں انہوں نے کہ سیاستدان سکولوں اور کالجز کی فرنچائز اپنے بزنس کے لئے قائم کرتے ہیں تاہم ہم دستکاری سکولوں کی طرح نوجوانوں کے لئے آئی ٹی کی تعلیم کا حصول آسان تر بنائیں گے انہوں نے کہا کہ بچپن سے ویلفیئر مائنڈ رکھتا ہوں حلقہ کی حالت زار پر ترس آتا ہے انشااللہ منتخب ہوکر پی پی 106 کو مثالی حلقہ بنائیں گے۔
34