ساہیانوالہ(نامہ نگار)چک جھمرہ کے حلقہ پی پی97کا انوکھا ریکارڈ سامنے آگیا 2002 سے لے کر 2024 تک ہر الیکشن میں پرانے کی بجائے نیا امیدوار جیتا22سالوں میں کسی سیاست دان کو دوسری باری نہ مل سکی تفصیلات کے مطابق تحصیل چک کی سیاسی تاریخ بھی مستقل مزاج ثابت نہ ہوسکی 2002 میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد افضل ساہی کو 2008 کے جنرل الیکشن میں حاجی لیاقت علی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر 44893 ووٹ حاصل کرکے ہرا دیا جبکہ 2013 میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر سیاسی میدان میں آنے والے آزاد علی تبسم کو چک جھمرہ نے 39676 ووٹ ڈال کر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب کرلیا اسی طرح 2018 کے الیکشن میں حاجی اجمل چیمہ کو 42237 ووٹ ڈال کر ایک اور نئے چہرے کو ایم پی اے بنا لیا گیا پھر 2022 میں ہونے والے ضمنی الیکشن علی افضل ساہی کو 67022 ووٹ دے کر اس حلقہ نے اپنا ایم پی اے منتخب کرلیا اب 8 فروری 2024 کو یہاں سے جنید افضل ساہی کی صورت میں ایک نیا چہرہ 73536 ووٹ لے کر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوا ہے۔
