پی پی115سے میاں طاہر جمیل،پی پی116سے احمد شہریار خاں جیتیں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیرباز خان نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے شیر امیدوار پی پی 115 میاں طاہر جمیل اور پی پی 116 کے امیدوار رانا احمد شہریار خان بھاری اکثریت سے جیتیں گے اور ہم ان دونوں کی انتخابی مہم پورے زوروشور سے چلائیں گے’ فیصل آباد کی عوام میاں محمد نواز شریف’ میاں محمد شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف سے محبت کرتی ہے اور انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے شیروں کو کامیاب کروایا ہے’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ سب مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہوئے ہیں’ وفاقی اور پنجاب حکومت فیصل آباد کی تعمیروترقی کیلئے کوشاں ہے’ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے فیصل آباد کو الیکٹروبسز کا تحفہ دے کر عوام کو سفر کی بہترین سہولت میسر ہے’ شیرباز خان نے کہا کہ فیصل آباد کی تاجر برادری نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے کیونکہ تاجر طبقہ سمجھتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔انہوں نے پی پی 115 اور پی پی 116 کی عوام کو پیغام دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو اپنے حلقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک اور موقع دیا ہے اسے ضائع مت کرنا اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو ہی کامیاب کروا کر محب وطن ہونے کا ثبوت دینا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں