پی پی115کی پولنگ سکیم تیار،2لاکھ 34ہزار 724ووٹرز کا کردار اہم قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں فیصل آباد کے صوبائی حلقہ 115 میں 2لاکھ 34ہزار 724 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جن کے لیے مجموعی طور پر 159 پولنگ سٹیشن اور 437پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ تفصیل کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری ہونیوالی پولنگ سکیم کے تحت حلقہ پی پی115 میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 2لاکھ 34ہزار 724 ہے جن میں ایک لاکھ 24ہزار 215مرد ووٹرز اور ایک لاکھ 10ہزار 509خواتین ووٹرز ہیں جن کیلئے مجموعی طور پر 159 پولنگ اسٹیشن جن میں 77مرد حضرات’ 75خواتین اور 7مخلوط پولنگ اسٹیشن قائم ہونگے جبکہ کل 437پولنگ بوتھ جن میں مردوں کے لیے 226′ خواتین کیلئے 209پولنگ بوتھ قائم ہونگے۔ حلقہ پی پی115 میں سرکاری ونجی سکولز’ ڈسپنسریز کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ ضلعی الیکشن کمشنر نے مذکورہ پولنگ اسٹیشنز میں عملہ کی تعیناتی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں