پی ڈی ایم اے کی سیلابی نقصانات کی تفصیل جاری

نارووال (نامہ نگار) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سیلابی نقصانات کی تفصیل جاری کردی ہے ، ایک ماہ میں سروے مکمل کیا جائے گا، متاثرین کی امداد کا طریقہ کاربھی وضع کردیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق سیلاب سے پنجاب کے27اضلاع کے 3ہزار 775موضع جات کونقصان پہنچا ، ناروال میں 428، سیالکو ٹ 377،جھنگ میں 322موضع جات کونقصان پہنچا ۔ متاثرین میں رقم کی تقسیم کیلئے موقع پربنک آف پنجاب کے مراکز قائم کئے جائیں گے، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ موبائل کے ذریعہ نقصانات کے ڈیٹا بارے آگاہ کریگا ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور نادرا نقصانات کی تصدیق کرے گا ، سیلاب سے ہونے والے نقصان کی حتمی تصدیق تحصیل کمیٹی کرے گی جبکہ متاثرین کی شکایت اور تحفظات کے ازالہ کے لئے قائم خصوصی کمیٹی سنے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں