29

پی ڈی ایم جماعتیں ملک میں بہتری نہیں لا سکتیں

فیصل آباد(پ ر) ممتا زتاجر رہنما احمد گچھا نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتیں ملک میںبہتری نہیں لا سکتیں، صرف تحریک انصاف ہی ملک کی تقدیرسنوار سکتی ہے، ملک میں متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت انتخابات ہوں تاکہ لوگ نظریہ اور ویژن کو ووٹ دیں اور ووٹر پر مقامی جاگیردار، وڈیرے، پٹواری اور تھانیدار کا اثر ختم ہو، پورے ملک میں ایک ہی روز الیکشن ہونے چاہییں، خزانہ میں اتنی سکت نہیں کہ الگ الگ الیکشن کے اخراجات کا بوجھ برداشت کرسکے۔انہوں نے کہاکہ 170ارب روپے کے نئے ٹیکس عوام کی زندگی اجیرن بنا دیں گے،عالمی اداروں سے قرض لے کر حکمران خود کھا جاتے ہیں جبکہ عوام اس دلدل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں،موجودہ مافیا نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے،ملک دیو ا لیہ ہو چکا ہے، دوست ممالک بھی حکومت پاکستان کو غیر مشروط قرض دینے سے کتراتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں