ساہیوال(بیورو چیف) پی ڈی ایم عمران خان کا مقابلہ کرنے میں ناکام منی بجٹ سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام کا گلہ دبا دیا حکومت انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے آئین کے آرٹیکل 6 کی مرتکب ہو رہی ہیں میاں بابر صغیر۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چئیر مین مارکیٹ کمیٹی و راہ حق ویلفئر فائوندیشن کے صدر میاں بابر صغیر ا نجم نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہاکہ منی بجٹ مہنگا ئی کا زلزلہ ہے جس میں غریب عوام تبا ہ برباد ہو جا ئینگے حکومت نے عوام کو ریلیف د ینے کی بجا ئے نئے ٹیکس لگاکر مزید تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے سے معیشت بہتر نہیں بلکہ ابتر ہو گی۔ ملکی مسائل میں ہر رو ز ا ضا فہ ہورہا ہے اگر موجودہ امپورٹڈحکمران کسی ویژن کے تحت اقتدار میں آتے تو آئی ایم ایف اس قدر انہیں خوار نہ کرتی ان کی منزل اقتدار اور لوٹ مار ہے۔
29