49

پی ڈی ایم ٹولہ اب انتخابات لڑنے کی پوزیشن میں نہیں

فیصل آباد(پ ر) سابق چیئرمین فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی وتحریک انصاف کے ر ہنما،امیدوارایم پی اے پی پی 112 ولید ارشد ڈوگرنے کہا ہے کہ راجن پور کے ضمنی انتخاب کے نتیجے سے واضح ہو گیا عوام نے خوف کا بت توڑ دیا ہے ،عوام نے پی ڈی ایم ٹولے کی سیاست پر بھی انا اللہ وانا الہ راجعون پڑھ دیا ،نام نہاد امید سحر کو اپنی سیاسی اوقات کابخوبی علم ہوچکاہے اب وہ دردرپھرنے کی بجائے جاتی امراء بیٹھ کرسیاستی تعزیت وصول کریںیہی ان کے لئے بہترہے ۔عوام صدق دل سے تہیہ کرچکے ہیں کہ الیکشن ضمنی ہوںیاجنرل مہرصرف عمران خان کے بیانیہ کوہی لگے گی ۔راجن پورمیںپی ڈی ایم کے ٹولے کوعبرتناک شکست سے واضح ہوگیاہے کہ آئندہ الیکشن میں کیاہونے جارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ ضمنی انتخاب میں صرف چوروں کے ٹولے کو ہی نہیںان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی ہے ،پی ٹی آئی امیدوار کی اتنے بڑے مارجن سے کامیابی نے ہوائوں کا رخ بتا دیا ہے ، پی ڈی ایم ٹولہ اب انتخابات لڑنے کی پوزیشن میں نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں