ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت 22858مستحقین تک پے آرڈرز پہنچا دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو خود فیلڈ میں متحرک ہیں، تحصیل گوجرہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دیہی علاقوں کا دورہ کرکے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی اور ریکارڈ کی جانچ کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پے آرڈرز کی تقسیم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، اور کسی اہلکار کی جانب سے رقم طلب کرنے پر سخت کارروائی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے دورہ کرکے ہدایت دی کہ زائد قیمتوں یا ناقص اشیاکی فروخت پر فوری کارروائی کی جائے۔ عوام کسی بھی شکایت پر فوری اطلاع دیں تاکہ ایکشن لیا جا سکے۔ مستحقین نے رمضان پیکج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کے اقدام کو سراہا، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ ریلیف کی شفاف اور بروقت تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔




