چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر پولٹری فارم مالکان کیخلاف مقدمہ

گوجرہ (نامہ نگار)چھوٹے بچو ں سے مزدوری کروا نے وا لا پولٹری فارم مالک مقدمہ کی زد میں آ گیا۔ اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لیبر ویلفیئر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد شہباز کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 369 ج ب میں ایچ آ ر زیڈ پولٹری فارم کا مالک حسن ملا نہ اپنے پو لٹری فارم پر چھوٹے بچو ں سے مشقت کروا رہا ہے جس پر انہو ں نے چھا پہ مار کر اسکے فارم سے چھوٹے بچے کو مزدوری کرتے ہوئے برآ مد کرلیا اور تحریری طور پر تھا نہ صدر پو لیس گوجرہ کو مطلع کردیا۔ جنہو ں نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں