چائلڈ پروٹیکشن میں پرورش پانیوالے بچوں کی تقریب نکاح

لاہور(بیورو چیف)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں پرورش پانے والے بچوں کی نکاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے دورا ن بیورو میں پرورش پانے والے دو جوڑوں اور ایک لڑکی کی شادی سر انجام پائی۔ چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق بیورو میں پرورش پانے والے دو لڑکوں اور تین لڑکیوں کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی جبکہ اس سے قبل بھی بیورو میں پرورش پانے والے دو بچوں اور دو بچیوں کا نکاح ہو چکا ہے۔رشتہازدواج میں منسلک ہونے والوں میں ارسلان شوکت اور عائشہ خالد، شاہزیب عظمت اور آمنہ شہزاد شامل ہیں جبکہ بیورو میں پرورش پانے والی سمیرا عارف کی شادی محمد عمران سے انجام پائی۔چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ یہ دونوں جوڑے دس سال سے زائد عرصہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم رہے اور اب ان کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں اور بچیوں کو اپنے والدین یا لواحقین کے بارے میں معلومات نہیں تاہم بیورو میں قیام کے دوران انہوں نے تعلیم حاصل کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں