36

چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے چلڈرن ہسپتال میں چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کیلئے اقدامات تیز کردیئے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔سنٹر میں دیر سے چلنے،دماغی کمزوری، ہڈ یو ں کے ٹیڑھے پن سمیت دیگر علاج کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام بارے اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی ڈی ڈویلپمنٹ،سی او ضلع کونسل،ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ،ایم سی ایف کے نمائندہ بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔بچوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عمیر ورک نے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں