چائے’ کافی جیسے مشروبات کی شوقین نہیں ہوں’ ملائیکہ اروڑا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی مشہور ماڈل، اداکارہ اور ڈانسر،ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ وہ چائے یا کافی جیسی کیفینی مشروبات کی شوقین نہیں بلکہ پانی، ناریل پانی اور چھاچھ کو ترجیح دیتی ہیں۔ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے منفرد طرزِ زندگی، صحت مند عادات اور مشروبات کے انتخاب پر روشنی ڈالی ہے۔51 سالہ بالی ووڈ اداکارہ، ماڈل اور فٹنس آئیکون ہمیشہ اپنی چمکتی ہوئی جلد، فٹنس اور جوانی سے بھرپور انداز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ لیکن حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی خوبصورتی اور صحت کا حیران کن راز سب کے سامنے رکھ دیا اور وہ ہے ہائیڈریشن تھیراپی۔ملائکہ نے اداکارہ سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ All About Her میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ دیگر لوگوں کی طرح نہیں ہیں جو صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی پر لپکتے ہیں اس کی بجائے ہر روز صبح خالی پیٹ تقریبا دو لیٹر پانی پیتی ہیں۔یہ میرے لیے نان نیگوشی ایبل (غیر متنازع) ہے۔ پانی پینے سے جسم صاف ہوتا ہے ملائکہ نے کہا۔اگرچہ ڈاکٹروں کے مطابق بھی صبح خالی پیٹ ایک ساتھ دو لیٹر پانی پینا جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج اور بہتر ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں