اسلام آباد(بیوروچیف)چائے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5.61فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پاکستان میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5.61 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی پاکستان بیوروبرائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں چائے کی درآمدات پر346.80ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں5.61فیصد کم ہے ۔
37