چاروں اضلاع میں روٹین کی ویکسی نیشنEPIکو تیز کیا جائے،کمشنر مریم خان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژن میں 3فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے مائیکروپلان کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر مریم خان کی صدارت میں مسلسل دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ کمشنر نے یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز کی آگاہی کے لئے مہم سے قبل بھرپور سیشنز کے انعقاد کا فیصلہ کیا اورکہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ سیشن میں شریک ہوں اور ٹیموں کو مہم کی کامیابی میں مشینری جذبے کے تحت کام کرنے کا پیغام دیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے۔کمشنر نے کہا کہ مہم کے دوران ہائی رسک یونین کونسلز پر فوکس کریں اورمائیکروپلانز قابل عمل اور اسکے مطابق عملدرآمد میں کوئی نرمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ پانچ سال تک کی عمر کے100فیصد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے ہیں اورمہم کی کامیابی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع میں روٹین کی ویکسینیشن EPIکو تیز کیاجائے۔انہوں نے بنیادی مراکز صحت سے روز بچوں کی روٹین ویکیسیشن کا ڈیٹا طلب کیا اور کہا کہ ای پی آئی پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں