چار بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑلیے گئے

گوجرہ(نامہ نگار)فیسکو ٹاسک فورس نے بجلی چوری کر نے وا لے چار افرادپکڑ لئے۔ فیسکو گو جرہ کو اطلا ع ملی کہ محلہ دستگیر کالونی گوجرہ کا قاسم ، چک نمبر 345 ج ب کا سجاد مسیح ، چک نمبر 336 ج ب کا جاوید اقبال اور چک نمبر 342 ج ب کا اصغر علی اپنے میٹرو ں سے ڈا ئریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نے میں مصروف ہیں جس پر فیسکو ٹیم نے چھا پے مار کر انہیں بجلی چوری کرتے ہو ئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور تھا نہ سٹی و نوا ں لا ہور کو تحریری طور پر اطلا ع کر دی جس پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں