چار بجلی چور گرفتار

گوجرہ (نامہ نگار)فیسکو حکام نے چار مختلف مقامات سے بجلی چوری پکڑ لی۔تفصیلات کے مطابق فیسکو ٹاسک فورس کو اطلاع ملی کہ محلہ ایوب کالونی کا محمد جمیل، چک نمبر 358 ج ب کا علی رضا ، چک نمبر 338 ج ب کا محمد اقبال اور چک نمبر 338 ج ب کا عبداللہ اپنے اپنے بجلی میٹرو ں سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر فیسکو ٹاسک فورس نے چھاپے مارے کر انہیں بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور انکے میٹر بجلی اتار لئے اور تھانہ سٹی، صدر اور نواں لاہور پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کیا جس پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے انکی تلاش شروع کردی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں