چار تاجروں سے دو کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جھنگ بازار کے علاقہ موٹرمارکیٹ کے تاجر نعمان کا سوا کروڑ سے زائد مالیت کا مال ہڑپ کر لیا’ سوترمنڈی کے تاجر عبدالرحمن نے بتایاکہ اس کے واقف کار ملزم احمد سعید نے 28لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا سمن آباد کے جنید رشید کو ملزم اعجاز نے کاروبار کیلئے 27لاکھ سے زائد کی رقم لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ علاوہ ازیں سرگودھا روڈ کے سرور کا کہنا ہے کہ ملزم سجاد نے 15لاکا کھ مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو بنک سے کیش نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں