فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ٹاٹا بازار میں چالاک افراد نے دو تاجروں سے ساڑھے چار کروڑ روپے ہڑپ کر لئے، پولیس نے جعلی چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ٹاٹا بازار کے تاجر محمد ارشد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ولید اصغر نے کچھ عرصہ قبل تین کروڑ روپے مالیت کی بیڈشیٹس خریدی اور ان کے عوض صرف 17لاکھ روپے ادا کئے بقیہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم نے مختلف تواریخ کے چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ اسطرح ٹاٹا بازار رحیم سنٹر کے تاجر طارق جاوید نے قانونی کارروائی کرواتے ہوئے بتایا کہ اسکے دوست ملزم میاںلقمان نے گاڑیاں خریدنے اور کاروبار کرنے کی غرض سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں نہ تو گاڑیاں خریدی اونہ ہی اسکو رقم واپس کی، جس پر ملزم میاں نعمان سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم نے لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے رقم واپس کرنے سے صاف انکاری ہو گیا، فیکٹری ایریا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
29