چالاک خاتون نے پٹواری سے ملکر شہری سے ڈیڑھ کروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک خاتون نے پٹواری سے ملکر سادہ لوح شہری کو اراضی دلوانے کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ 40لاکھ روپے ہتھیا لئے’ اراضی دلوائی نہ ہی رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون سوساں روڈ کے رہائشی غلام عقیل نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والی خاتون شکیلہ تبسم نے اسکو اراضی کا سودا طے کیا اور سہیل پٹواری سے ملکر اراضی جلد ٹرانسفر کروانے کا کہا تو متاثرہ شہری نے ایک کروڑ 40لاکھ کی رقم ادا کر دی اور حسب معاہدہ مذکورہ خاتون اور پٹواری نے نہ تو اراضی اس کے نام ٹرانسفر کروائی نہ ہی رقم واپس کی۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ مدینہ ٹائون پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں