29

چالاک ملزمان تاجر سے 60لاکھ کے لیپ ٹاپ،2شہریوں کی کاریں لے اڑے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے تاجر سے 58لاکھ کے لیپ ٹاپ اور 2شہریوں کی لاکھوں روپے مالیت کی کاریں خوردبرد کر لیں، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق سلیمی چوک ریکس سٹی کے تاجر راشد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم صہیب علی نے 2023ء میں کاروبار کی غرض سے پہلے 28لاکھ کے لیپ ٹاپ اور پھر مزید 30لاکھ مالیت کے لیپ ٹاپ خریدے اور بعد میں رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ کیش نہ ہو سکے۔ جبکہ سوساں روڈ کے شہری عبدالماجد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزمان فہد خالد وغیرہ نے مری جانے کیلئے امانتاً کار حاصل کی اور واپس نہ کی۔ علاوہ ازیں قصبہ سمندری کے رہائشی عاصم نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم شاہد اسکی کار امانتاً لیکر گیا۔ بعدازاں حسب وعدہ کار واپس نہ کی، جس پر پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں