چالاک ملزمان نے آڑھتی کی اڑھائی کروڑ کی اجناس ہڑپ کر لیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے آڑھتی کے اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کی اجناس ومصالحہ جات ہڑپ کر لئے’ جھنگ بازار پولیس نے متاثرہ آڑھتی کی درخواست پر امانت میں خیانت کے مرتکب ملزمان احمد وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق آڑھتی وحید نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس نے 625 بیگ وزن 25ٹن چنے’ 900 بیگ وزن 32ٹن دالیں’ 125بیگ سوکھا دھنیاجن کی مالیت 2کروڑ 63لاکھ 30ہزار روپے ہے، اپنے گودام میں جگہ نہ ہونے پر ملزمان کے پاس بطور امانت رکھوائی۔ بعدازاں مال کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد مال واپس کرنے سے انکاری ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں