چالاک ملزمان نے منافع کا لالچ دیکر 5شہریوں کو کنگال کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے 5شہریوں کو کنگال کر دیا، ٹھیکریوالا کے علاقہ 74 ج ب کے اویس نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم وقاص نے 55لاکھ کا کیمیکل خرید کر رقم ادا نہ کی’ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی کے محمد عباس کا کہنا ہے کہ ملزم علی نواز نے کاروبار کیلئے 34لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ بلوچنی کے علاقہ 93 رب کے رئوف نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم شہزاد نے 13لاکھ کی گاڑی خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ کوتوالی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے عطاء حسین نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم شفیق نے کاروبار کیلئے 30لاکھ کی رقم لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ علاوہ ازیں ساندل بار کے اویس خان نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ریحان گاڑیوں میں ادھار پٹرول ڈلواتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں