چالاک ملزمان نے 5شہریوں کے8کروڑ ہڑپ کرلئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان نے 5شہریوں کے 8کروڑ ہڑپ کر لئے’ ملزمان نے رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے’کوتوالی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے شہزاد نے بتایا کہ ملزم عبدالحمید سے کلیم کی رقم 6کروڑ 35 لاکھ بنی تھی جس پر اس نے چیک دیا جو کیش نہ ہو سکا۔ پیپلزکالونی کے اکرم نے بتایا کہ ملزم فرخ جمیل نے ساڑھے 32لاکھ کی رقم قرض لیکر چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ سمن آباد کے راجہ جبران لال کا کہنا ہے کہ ملزم عامر امین نے 35لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ جھنگ روڈ کے شاہد محمود کو بھی ملزم مجاہد نے 30لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ سمندری غلہ منڈی کے آڑھتی اویس نے بتایا کہ ملزم شہباز نے 60لاکھ کا مال لیکر ہڑپ کر لیا’ چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں