فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چالاک ملزم ٹرائی کے بہانے ڈیلرسے لاکھوں روپے مالیت کی کار لیکر رفوچکر ہوگیا مدینہ ٹائون پولیس نے دھوکہ دہی اورفراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم عثمان عرف سنی کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ سوساں روڈ ہاکی سٹیڈیم میں کارکلب شوروم کے ڈیلر شہباز نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ واقف کارملزم عثمان عرف سنی کارکی ٹرائی لینے کے بہانے لاکھوں روپے مالیت کی کا ر لے کر فرار ہوگیا ۔ رابطہ کرنے پر ملزم لیت و لعل کے بعد گاڑی واپس کرنے سے انکاری ہو گیا۔کار ڈیلر کی درخواست پر پولیس نے کارروائی عمل لاتے ہو ئے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
36