چالاک ملزم ٹرانسپورٹر سے3ٹرالے لے کر رفو چکر ہوگیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزم کاروبار کا جھانسہ دیکر ٹرانسپورٹرز سے 2کروڑ روپے مالیت کے تین ٹرالر لے اُڑا’ رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق سمندری کے علاقہ محلہ شوکت آباد کے ٹرانسپورٹر ملک شفاقت علی نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ واقف کار ملزم خالد محمود اسکے پاس آیا اور کاروبار کیلئے اس سے 3ٹرالر خریدنے کا کہا تو 3عدد 22 ویلر ٹرالرز کا سودا ایک کروڑ 95لاکھ میں طے پا گیا اور بعدازاں ایک کروڑ 30لاکھ پیشگی رقم ادا کر دی۔ بقایا رقم 68لاکھ کی رقم کے بدلے میں مختلف بنکوں کے چیک دیئے جوکہ حسب وعدہ بنکوں سے کیش نہ ہوئے تو ملزم سے رابطہ کر کے بتایا تو وہ لیت ولعل کے بعد رقم دینے سے انکاری ہو گیا، پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں