چالاک ملزم کا سابق انچارجOSIبرانچ کیساتھ49لاکھ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فراڈیا کاروبار کا جھانسہ دیکر سابق انچارج او ایس آئی برانچ زکریا بٹ سے 49لاکھ کی رقم لے اُڑا’ رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، سمن آباد پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ سابق انچارج او ایس آئی برانچ سب انسپکٹر زکریا بٹ نے سمن آباد پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار علی نے اس سے کاروبار کیلئے ساڑھے 48لاکھ کی رقم ادھار مانگی اور رقم کا بندوبست نہ ہونے پر زکریا بٹ نے اپنے بھائی احمد مکی سے رقم لیکر ملزم کو دے دی۔ بعدازاں حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی اور لیت ولعل کے بعد رقم کے بدلے میں میزان بنک سمن آباد برانچ کا چیک دیا اور جب کیش کروانے کیلئے چیک بنک میں جمع کروایا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ اکائونٹ بند ہو چکا ہے، چیک کیش نہ ہو سکا تو سمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں