46

چالاک ملزم کا سوتر منڈی کے تاجر کیساتھ1کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) چالاک ملزم کاروبار کا جھانسہ دیکر سوتر منڈی کے تاجر سے ایک کروڑ8لاکھ روپے کا مال لے اُڑا۔رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا،تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے رہائشی حمزہ طارق نے بتایا کہ سوتر کی خریدو فروخت کا کام کرتا ہے اس کا واقف کار ملزم احمد نے دیرینہ تعلقات اوراس سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا مال لیکر رفوچکر ہوگیا بعدازاں ملزم سے رقم کا مطالبہ کیا تو وہ لیت و لعل کے بعد انکاری ہوگیا اور کافی لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو بینک میں جمع کروایا تو اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہوسکا۔جس پر بٹالہ کالونی پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں