چالاک ملزم کا مونجی خریدنے کا جھانسہ دیکرآڑھتی سے ساڑھے4کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزم کا مونجی خریدنے کا جھانسہ دیکر آڑھتی کیساتھ ساڑھے چاڑ کروڑ کا فراڈ’لیت و لعل کے بعد مال کے بدلے چیک دیا جو کہ بینک سے کیش نہ ہوسکا۔تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے رہائشی ارشد علی نے بتایا کہ وہ اجناس کی خریدو فروخت کا کاروبار کرتا ہے اور اسکے واقف کار ملزم عدیل یونس نے کچھ عرصہ قبل ساڑھے چار کروڑ مالیت کی مونجی خریدی اور حسب وعدہ مال کے بدلے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ لیت و لعل کے بعد چیک دیا جوکہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہوسکا جس پر پولیس کو اطلاع کی تو غلام محمد آباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شرو ع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں