2

چالاک گروہ نے خاتون سے دوسرا نکاح کروا کر شہری سے اڑھائی لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شادی کروانے والے گروہ نے خاتون کو کنوارہ ظاہر کر کے سادہ لوح نوجوان کیساتھ دوسرا نکاح کر کے اڑھائی لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ کھڑیانوالہ پولیس نے نکاح پر نکاح کرنے کے الزام میں خاتون سمیت7افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 229ر۔ب مکوآنہ کے رہائشی محمد عمران نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ 54گ ب کی ثنا ء بی بی دختر عبدالستار سے نکاح کیا اس سے شادی کے اخراجات کے سلسلہ میں دو لاکھ60ہزار کی رقم حاصل کی۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ ثناء بی بی کا دوسرا تھا اور ملزمان عبداللہ فرید، مافیا بی بی ، رمضان ، نازیہ بی بی ، سجاد اور عالمگیر سے ملی بھگت کر کے مال بٹورنے کیلئے نکاح ہونے کے باوجود اسکے ساتھ دوسرا نکاح کروایا جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں