41

چاند نظر آگیا’آج یکم رجب ہے

لاہور (بیوروچیف )ملک میں رجب کا چاند نظر آ گیا، آج بروز منگل کو یکم رجب ہو گی۔ ملک میں رجب کا چاند دیکھنے کیلئے 22 جنوری، 29 جماد الثانی کو رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا تھا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رجب کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر ہوا۔ گزشتہ روز ملک کے کسی حصے میں رجب کا چاند نظر نہیں آیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں