چاول کی برآمدات میں86فیصد اضافہ

لاہور (بیورو چیف) چاول کی قومی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 86.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آر ای اے پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جون 24ـ2023 کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جولائی تا جون 23ـ2022 کے دوران چاول کی قومی برآمدات سے 2.15 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح مالی سال 23ـ2022 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 24ـ2023 کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 1.85 ارب ڈالر یعنی 86 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں