کراچی (سپورٹس نیوز) رافیل نڈال نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، ایسے میں ان کے دیرینہ حریف اور دوست راجر فیڈرر نے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔اسپینش نڈال نے پچھلے دو عشروں میں راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ کے ساتھ ٹینس کورٹ پر حکمرانی کی ہے، ان تینوں کا دور دور تک کوئی مقابل نہیں رہا جبکہ ٹینس کی دنیا میں انھیں بگ 3 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ان سے دو سال پہلے ریٹائر ہونے والے ٹینس کے سابق سپراسٹار پلیئر راجر فیڈرر نے اپنے دیرینہ دوست کی ریٹائرمنٹ پر کہا کہ کیا کیریئر ہے، رافیل آپ کا! میں ہمیشہ چاہتا تھا کہ یہ دن کبھی نہیں آئے۔فیڈرر نے کہا کہ ناقابل فراموش یادوں اور اس کھیل میں آپ کی تمام ناقابل یقین کامیابیوں کا شکریہ جس سے ہم پیار کرتے ہیں، یہ سب دیکھنا ہمارے لیے باعث اعزاز رہا۔یہ اسپینش پلیئر نڈال ہی تھے۔
12