چاہتی ہوں میرا شہزادہ میرے لئے بگی لیکر آئے’ حریم فاروق

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان حریم فاروق کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شہزادہ میرے لیے ٹانگہ یا بگی لے کر آئے۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی میگزین کے ایک یوٹیوب پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے محبت کے تصور اور مستقبل کے شریکِ حیات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دورانِ گفتگو آئیڈیل لائف پارٹنر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوبصورت انداز اور فلمی چیزیں پسند ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا شہزادہ میرے لیے بگی لے کر آئے، ایسا شخص ہی میرا شہزادہ ہوگا۔رومانس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ میں آپ کو بتاں، میں کافی رومانوی انسان ہوں۔ میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے اور ٹائٹینک کی بہت بڑی مداح رہی ہوں۔ میں نے ٹائٹینک کئی بار دیکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں