چاہت فتح علی خان کا ٹائم ہے، انہیں جی لینے دیں’ علی حیدر

لاہور(شوبز نیوز)پاکستان میوزِک انڈسٹری کے مشہور گلوکار علی حیدر نے چاہت فتح علی خان کی گلوکاری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔علی حیدر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔اس شو کے دوران ان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ 20 کروڑ روپے کی پیشکش پر چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گائیں گے؟گلوکار نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا تو شاید کبھی نہیں گاوں گا لیکن میں ان کے ناقدین سے یہ ضرور کہوں گا کہ ان کو جی لینے دیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی ان کا ٹائم ہے، پتہ نہیں ان کی کونسی دعا قبول ہوئی، جس کی وجہ سے ان کو یہ شہرت مل رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں