چترال نے گلگت کو ہرا کر شندور پولو فیسٹیول 2025 جیت لیا

گلگت(سپورٹس نیوز)شندور پولو فیسٹیول 2025 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔دنیا کے بلند ترین پولو میدان شندور میں ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں دونوں ٹیموں کے درمیان پولو فیسٹیول 2025 کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں چترال کی ٹیم نے گلگت کی ٹیم کو 7 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی۔رواں سال گلگت کی اے ٹیم نے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں