چربی پگھلا کر تیل تیار کرنیوالا کار خانہ پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے74ج ب میں کامیاب چھاپہ مار کر مضر صحت آئل تیار کرنے والا کارخانہ پکڑ لیا، ایک ہزار250لیٹر سے زائد مضر صحت آئل فیکٹری ضبط کر کے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 74ج ب میں جانور کی چربی اور باقیات پگھلا کر مضر صحت آئل تیار کررہے تھے، مذکورہ آئل سوپ فیکٹری کوسپلائی کرنیکا کوئی ریکارڈ اور لائسنس موجود نہ تھا۔ ملزمان زیادہ منافع کے لالچ میں استعمال شدہ آئل میں چربی سے نکلتے آئل کی ملاوٹ کر کے کوکنگ آئل کے طور پر شہر بھر میں فروخت کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں