چرواہے سے گن پوائنٹ پر 2بکرے چھین لئے گئے

گوجرہ(نامہ نگار)چوکی مونگی بنگلہ کے علاقہ میںکار سواروں نے چرواہے سے گن پوائنٹ پر دوقیمتی بکرے چھین لئے’ چک نمبر246گ ب کا قربان اپنے بکرے اور بکریاں چروا رہاتھاکہ اس دوران کار سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوآگئے اوراسلحہ کے زور پرہراساں کر کے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی دو بکرے چھین لئے اور کار میں ڈال کر فرارہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں