چرچ میں فائرنگ ‘2افراد ہلاک

کینٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک اور ایک اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔ امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق حملے میں 72اور 32سالہ دو خواتین ہلاک ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والے حملہ آور کی بھی شناخت ہوگئی ہے تاہم پولیس نے اسکا نام نہیں بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں