لاہور (بیوروچیف)ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بے احتیاطی ایک اور قیمتی جان لے گئی ۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کا رہائشی نوجوان ملتان سے لاہور جانیوالی موسیٰ پاک ایکسپریس میں ٹک ٹاک ویڈیو بنارہا تھا کہ کوٹ رادھا کشن کے قریب اس نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے باہر دیکھنے کی کوشش کی تو اس کا سر پول سے ٹکرا گیا،جس کے بعد اس کا سر دھڑ سے جداہوکر نیچے جاگرا۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مختلف پہلوئوں سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں، مرنے والا نوجوان رائے ونڈ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
