چلڈرن ایکٹ کیخلاف ورزی پرمقدمات درج

گوجرہ(نامہ نگار)چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کر نیوالے دو دکاندار قانون کی زد میں آ گئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے قائد اعظم روڈ پرپکوڑا شاپ پر چھاپہ مار ا تو مالک دکان نے اپنی دکان پر14سالہ ریحان علی کو 20 ہزارروپے کے عوض ملازمت پر رکھا ہوا تھاجبکہ قائد اعظم روڈ کے ٹیلرماسٹرصفدر نے 14 سالہ ارمان علی کو کام پر رکھا ہواتھا جس پر آفیسر موصوف نے دونوں کے خلاف تحریری طور پر آگاہ کیا جنہوں نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں