2

چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام بڑی اہمیت کا حامل بن گیا

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ ہارٹ سرجری پروگرام ، 10ہزار سے زائدبچوں کی مفت ہارٹ سرجریز کی گئیں ۔چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام بارے پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اجلاس ہوا۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ عظمت محمود، ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ امیرہ بابر،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق اورایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ سی ای او پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق و دیگر افسران بھی شریک ہوئے ۔ مانیٹرنگ فریم ورک، سروس ڈلیوری اور دیگر اقدامات بارے بریفنگ دی گئی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا سے 420 بچوں کی ہارٹ سرجریز ہوئیں، آزاد کشمیر سے 249، اسلام آباد سے 106، بلوچستان سے 28 بچوں کی سرجریز ہوئیں۔گلگت بلتستان 34 ، سندھ سے 27 بچوں کی بالکل مفت کارڈیک سرجری ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں