چلڈرن ہسپتال میں خاتون گارڈ سے زیادتی ،3ڈاکٹر فارغ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال میں خاتون سکیورٹی گارڈ سے مبینہ زیادتی کیس میں نامزد ڈی ایم ایس سمیت تین ڈاکٹرز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع چلڈرن ہسپتال میں کام کرنے والے سکیورٹی گارڈ خاتون نے ڈاکٹرز پر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا جس کے بعد محکمانہ انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔ گزشتہ روز سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایف آئی آر میں نامزد ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ ڈینٹل ڈاکٹرعماد ایوب، ڈی ایم ایس ڈاکٹر طلحہ اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علی اصغر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ جبکہ تینوں ڈاکٹرز کو محکمہ سپیشلائزڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب مقدمہ میں نامزد ڈاکٹرز کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر احمد عمیر ورک کے مطابق تین رکنی انکوائری کمیٹی ایک سے دو روز میں رپورٹ مکمل کرکے تفصیلات جمع کروا دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں