32

چلڈرن ہسپتال میں پارکنگ فیس کے نام پر لوٹ مار کرنیوالا گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چلڈرن ہسپتال میں پارکنگ فیس کے نام پر لوٹ مارکرنیوالے ٹھیکیدار کے کارندے کوگرفتارکرلیاگیا،پکڑے جانے والے ملزم ملک سیف کوتھانہ صدر پولیس کے حوالے کرکے اسکے خلاف بھتہ خوری کے الزام میں مقدمہ درج کروادیا۔تفصیل کے مطابق تحصیلدارسٹی ریونیوآفیسرعرفان کواطلاع ملی تھی کہ چلڈرن ہسپتال میں سائیکل سٹینڈ ٹھیکیدار کے کارندوں نے لوٹ مار کا بازارگرم کررکھا ہے اوروہ موٹرسائیکل والوں سے دس روپے کی بجائے 20روپے اورکاروالوں سے 100روپے تک پارکنگ فیس کے نام پر وصول کررہے ہیں اورچلڈرن ہسپتال میں ٹھیکیدارکے کارندوں کی جانب سے لوٹ مارکرنے،مریضوں اوران کے لواحقین کے مابین پارکنگ فیس کے نام پر لڑائی جھگڑے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہیں جس پرتحصیلدارسٹی نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ چھاپہ ماراتو ٹھیکیدارکا کارندہ ملک سیف شہریوں سے پارکنگ کے نام پر ڈبل فیس وصول کررہا تھا جس پر اسکو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے صدر پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے بھتہ خوری کے الزام میں مقدمہ درج کرکے بازپرس شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں